ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اسپورٹس / تین فلپائنی سکیورٹی اہلکار عسکریت پسندوں کے ساتھ جھڑپ میں ہلاک

تین فلپائنی سکیورٹی اہلکار عسکریت پسندوں کے ساتھ جھڑپ میں ہلاک

Mon, 10 Apr 2017 17:39:12  SO Admin   S.O. News Service

منیلا،10اپریل(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)جنوبی فلپائن میں مسلمان عسکریت پسندوں کے ساتھ ایک جھڑپ میں ملکی فوج کے تین اہلکار مارے گئے ہیں۔ فلپائنی فوج کے علاقائی کمانڈر کے مطابق گشت پر مامور سکیورٹی اہلکاروں پر ابوسیاف گروپ کے عسکریت پسندوں نے حملہ کیا تھا۔ یہ جھڑپ دارالحکومت منیلا سے 900 کلومیٹر دور باسیلان صوبے کے سْومی سِپ نامی قصبے میں ہوئی۔ اس جھڑپ میں گیارہ سکیورٹی اہلکاروں کے زخمی ہونے کا بھی بتایا گیا ہے۔ باسیلان صوبے کی حکومت نے عسکریت پسندوں کے خلاف آپریشن شروع کر رکھا ہے اور اس حملے کو اْس کا ردِعمل قرار دیا گیا ہے۔


Share: